[]
مہر نیوز ایجنسی کی جانب سے 2023 کی بااثر ترین شخصیت کے انتخاب کے لئے سروے کیا گیا جس میں ماہرین کی ٹیم نے دس معروف شخصیات کا انتخاب کرنے کے بعد عوامی سروے کے لئے پیش کیا گیا۔
عوامی سروے میں قارئین کی بڑی تعداد نے شرکت۔ سروے رپورٹ کے مطابق یمن کی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی 2023 کی بااثر ترین شخصیت منتخب ہوگئے ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی نے سات زبانوں میں قارئین سے سروے میں شرکت کی اپیل کی تھی جن میں فارسی، عربی، انگریزی، اردو، ترکی اور کردی زبان شامل تھی۔
قارئین کی جانب سے انصاراللہ کے سربراہ کو سال کی بااثر ترین شخصیت منتخب کرنے کی بنیادی وجہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کرنا ہے۔
سروے میں حصہ لینے والوں نے حماس کی عسکری شاخ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کو دوسرے نمبر، طوفان الاقصی کے مرکزی کردار یحیی السنوار کو تیسرے نمبر رکھا۔
سروے کے شرکاء نے نائیجریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی، ترکی کے سیاسی رہنما مرحوم حسن بیتمز، شہید جنرل رضی موسوی، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے حق میں بھی ووٹ دیئے۔