[]
حیدرآباد _ سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راماراو نے شہر کے بورہ بنڈہ میں رہنے والے ابراہیم خان کی خواہش کو پورا کیا، جو تارک راماراو کے ایک چاہنے والے ہیں جنھوں نے سابق وزیر سے کہا تھا کہ وہ بورابنڈہ میں ان کے گھر مہمان بن کر کھانے کے لئے آئیں ۔
پانچ دن قبل کئے گئے وعدے کو پورا کرنے آج رات تارک راماراو نے جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی گوپی ناتھ کے ساتھ مل کر بورہ بنڈہ میں واقع ابراہیم خان کے گھر دعوت میں پہنچے۔ جہاں ابراہیم کے گھر والوں نے انھیں حیدرآبادی بریانی اور چکن کے ساتھ تواضع کیا۔
کے ٹی آر نے کچھ دیر ابراہیم خان کے گھر والوں سے بات چیت بھی کی اور ان کے بھائی کے گونگے بہرے بچوں کے علاج کے لیے مدد کا وعدہ کیا