[]
حیدرآباد: سابق گورنر متحدہ آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے آج اپنی اہلیہ ویملا نرسمہن کے ہمراہ سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔
آج ای ایس ایل نرسمہن نے نندی نگر بنجارہ ہلز میں کے سی آر کی قیامگاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی۔نرسمہن کا کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے ا ستقبال کیا۔
واضح رہے کہ کے سی آر گزشتہ ماہ اپنے فام ہاوز کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
کے سی آر کا یشودا ہاسپٹل میں آپریشن کیا گیا اور اب وہ اپنے مکان پر آرام کرر ہے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں کئی قائدین بشمول چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی کے سی آر کی عیادت کی تھی۔