عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ شام صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف ملکی فضائیہ کے آپریشن سے آگاہ کیا۔

عراقی فوج نے ملک کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فضائی کارروائی میں فوج کے F16 طیاروں نے عراقی انٹیلی جنس سروس کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر دیالہ صوبے میں داعش کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے جون 2023 میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کو تباہ کرنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے “سوارڈز آف رائٹ” آپریشن شروع کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *