اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع

[]

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی ہیں اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے داخل کی گئی ہتک عزت شکایت کے سلسلہ میں مقدمہ پر روک لگانے کی گزارش کی ہے۔

جاوید اختر نے 2020 میں کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے کہاتھا کہ رناوت نے قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن پر ان کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے ہیں بظاہر یہ عوام کی نظروں میں ان کی (جاوید اختر) کی شبیہہ کو خراب اور مسخ کرنے کی کھلی مہم معلوم ہوتی ہے۔

جاوید اختر نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد رناوت کی جانب سے دیئے گئے ایک انٹرویو کا حوالہ دیاتھا۔ رناوت نے بھی جاوید اختر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور جبری وصولی کے علاوہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے ان کی عزت سے کھلواڑ کرنے کاالزام لگایاتھا۔

جولائی 2023 میں اندھیری کی ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے جاوید اختر کے خلاف جبری وصولی کے الزام کو خارج کردیاتھا تاہم دھمکی دینے اور ہراسانی کرنے جیسے فوجداری جرائم کے سلسلہ میں انہیں عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیاتھا۔

جاوید اختر نے اس کے خلاف سیشن عدالت میں نظر ثانی کی درخواست داخل کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *