عامر خان کے داماد نے سوشل میڈیا پر ’ہنگامہ‘ کھڑا کردیا

[]

ممبئی: بالی ووڈ کے سوپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان کو اپنے منگیتر نوپور شکھیرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ارا خان نے ممبئی میں فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے سے شادی کی ہے۔ جہاں یہ شادی  ٹرینڈ کر رہی ہے وہیں ارا خان کے شوہر کے لباس نے سوشل میڈیا پر ’ہنگامہ‘ کھڑا کر رکھا ہے۔

ارا کے شوہر نوپور شیکھرے کو شادی کی تقریبات کے دوران بنیان اور شارٹس پہنے دیکھا گیا۔ اس سے قبل نوپور اپنے دوستوں کے ساتھ جاگنگ کرتے ہوئے شادی کے وینیو ’تاج لینڈز اینڈ‘ پہنچے تھے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس  پر سوشل میڈیا صارفین نوپور شیکھرے کے لباس پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوجیرا نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’بھائی سیدھا جوگنگ سے اپنی شادی پر پہنچ گئے ہیں۔

‘ممانسا شیکھر نے عامر خان کی ہی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے پتا ہے نوپور نے بنیان کیوں پہن رکھی ہے، شاید عامر نے دولہے کی شیروانی پر چٹنی گرادی تھی۔‘

بالی ووڈ ٹاکیز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ تو اپنی ٹیم بھی ساتھ لے کر گئے تھے، فٹبال میچ ہے یا شادی؟‘

عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات گذشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔اسی سلسلے میں عامر خان، اُن کے بیٹے جنید خان، اُن کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان سمیت خاندان کے باقی افراد کو سلمان خان کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *