ہندوستانی وزراء اسمرتی ایرانی اور وی مرلیدھرن کا دو روزہ دورئے سعودی عرب

[]

ریاض ۔ کے این واصف 

مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال اور اقلیتی امور شریمتی اسمرتی ایرانی 7 اور 8 جنوری کو جدہ کا دورہ کرین گے۔ ان کے ہمراہ شری وی مرلیدھرن، مملکتی وزیر ، وزارت خارجہ ہند بھی ہونگے۔ ہندوستانی قونصلیٹ، جدہ سے جاری پریس نوٹ کے مطابق مسز اسمرتی ایرانی 7 جنوری کو حج 2024 سے متعلق معاہدے پر دستخط کے اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔

 

نیز وہ اس دو طرفہ اجلاس کے بعد سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ سے باہمی دلچسپی امور پر گفتگو بھی کرین گی۔ اسی شام ہندوستانی وفد کے اراکین جدہ قونصلیٹ مین انڈین بزنس کمیونٹی اور این آر آئیز سے ایک خیر سگالی ملاقات بھی کرے گا۔ مرکزی وزیر 8 جنوری کو “حج و عمرہ کانفرنس” (تیسرا ایڈیشن) کے افتتاحی اجلاس مین شرکت کریں گی۔

 

پریس ریلیز کے مطابق حالیہ عرصہ مین ہند، سعودی باہمی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہین۔ ہندوستانی وزراء کا یہ دورہ دونون مملک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *