[]
الاسکا ایئرلائن کے طیارے کا دروازہ ہوا میں اڑ گیا۔ اس طیارے میں 171 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرایا گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے
نئی دہلی: الاسکا ایئر لائنز کے بوئنگ 737-9 میکس طیارے کو آج ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا ایک دروازہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں اڑ گیا۔ مسافروں کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینٹر-کیبن سے باہر نکلنے کا دروازہ جہاز سے مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا۔
الاسکا ایئر لائنز نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’اے ایس 1282 کی آج شام پورٹ لینڈ سے اونٹاریو، سی اے (کیلیفورنیا) کے لیے روانگی کے فوراً بعد ایک واقعہ پیش آیا۔ طیارہ 171 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت واپس اتر گیا۔ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا ہوا تھا؟ اور جیسے پتہ چلے گا ہم تمام معلومات کا آپ سے اشتراک کریں گے۔‘‘
یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ الاسکا ایئر لائنز کی پرواز 1282 میں شامل ایک واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ریئل ٹائم ایئر کرافٹ موومنٹ مانیٹر Flightradar24 نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طیارہ 16325 فٹ کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر پہنچ گیا اس سے پہلے کہ اسے بحفاظت واپس پورٹ لینڈ کی طرف موڑ دیا جائے۔
آج کے واقعے میں ملوث بوئنگ 737 میکس کو 1 اکتوبر 2023 کو الاسکا ایئر لائنز کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اور 11 نومبر 2023 کو کمرشل سروس میں داخل ہوا۔ Flightradar24 نے کہا کہ اس نے تب سے اب تک صرف 145 پروازیں کی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;