[]
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ وارانسی میں متنازعہ گیانواپی مسجد کی پانی کی ٹنکی کی صفائی کی درخواست کرنے والی عرضی پر غور کرے گا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے غور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے عرضی گزار کچھ خواتین کا موقع پیش کررہے وکیل وشنو شنکر جین سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ای میل کے ذریعے درخواست بھیجیں۔
بنچ کے سامنے بحث کرتے ہوئے مسٹر جین نے کہا کہ اس سے متعلق معاملہ 12 جنوری کو درج فہرست دکھایا گیا ہے، لیکن عرضی گزاروں کی درخواست ہے کہ اس سے پہلے ٹنکی کی صفائی کی اجازت کے معاملے کی سماعت کی جائے۔
اپنی درخواست میں خواتین نے کہا کہ سروے 16 مئی 2022 کو کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے پانی کی ٹنکی کی صفائی نہیں کی گئی۔ اس سے بدبو آتی ہے۔
درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ اس پانی کے ٹنکی کے قریب (عدالت کے مقرر کردہ کمشنر کے سروے کے دوران) ایک ’شیوالنگ‘ ملا تھا۔