بائیڈن کو غزہ جنگ پر موقف مہنگا پڑ گیا، ووٹروں کی حمایت میں خوف ناک کمی، امریکی ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی الیکشن مہم کے 17 ملازمین نے انہیں ایک خط میں آئندہ صدارتی انتخابات میں ووٹرز کی تعداد میں خوف ناک کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مذکورہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے حوالے سے جو بائیڈن کے مؤقف سے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کے لیے ووٹروں کی تعداد پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

خط میں بائیڈن کی مہم میں کام کرنے والے رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد کے دلبراشتہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے بائیڈن کی پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن اب وہ اعتماد کھو چکے ہیں۔

اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی تھی کہ امریکی محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکہ کی وزارت تعلیم کے اس عہدیدار کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس ملک کی وزارت خارجہ کے ایک منیجر اور اعلیٰ عہدیدار نے غزہ جنگ کے حوالے سے امریکہ کے اقدامات کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *