[]
جئے رام رمیش نے بتایا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں جو کنیاکماری سے کشمیر تک 4000 کلومیٹر طویل ’بھارت جوڑو یاترا‘ نکالی گئی تھی، اس نے پورے ملک کا ماحول بدل دیا تھا اور اس نے کانگریس کارکنان میں نئی توانائی بھر دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ یاترا پارٹی اور ملک کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔