[]
لکھنؤ: اترپردیش کے چیف منسر یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کے الزام میں پولیس نے 2 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اس نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے یوپی پولیس چوکس ہوگئی اور تحقیقات شروع کردی۔
تحقیقات کے بعد2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ معلومات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے رام مندر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی افسران نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق، اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقہ سے تہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں ‘@iDevendraOffice’ ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کے رام مندر کو دھمکی دی تھی۔
معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ یہ دھمکی ای میل آئی ڈی ‘[email protected]’ اور ‘[email protected]’ کی مدد سے دی گئی تھی۔ جب حکام نے دونوں ای میل آئی ڈی چیک کیے تو پتہ چلا کہ تہار سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ اور مشرا دونوں گونڈا کے رہنے والے ہیں اور ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ٹی ایف معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔