کرمان، ایرانی وزیرداخلہ کا جائے وقوعہ کا دورہ، شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان

[]

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، وزیرداخلہ احمد وحیدی نے جمعرات کے روز کرمان کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور دھماکے کے متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے طبی عملے پر دباو پڑا تاہم ہسپتال انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے بحرانی حالت پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہسپتال ذرائع کے مطابق 84 افراد شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 284 بتائی گئی ہے تاہم شہداء کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد کرمان شہر کے حالات کنٹرول میں ہیں اور سیکورٹی کے ذمہ ادارے واقعے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *