[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے درجنوں صہیونی انتہاپسندوں کو ملک میں داخل ہونے سے منع کیا ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے خلاف مجرمانہ سلوک کی وجہ سے فرانس نے صہیونی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قانون کو نافذ کرنے کے لئے صہیونی شہریوں کی شناخت کا عمل شروع کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پریس پورے یورپ میں اس قانون کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے اور فلسطین میں صہیونی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدت سے مسترد کرتا ہے۔
بیان میں صہیوںی حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیرقانون صہیونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ روک دیں۔ صہیونی آبادکاری کا عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مرحلہ مزید دشوار کردے گا جوکہ فلسطین میں قیام امن کے لئے بنیادی ضرورت ہے۔