[]
حافظ محمد حکیم خان (نائب صدر صفا شاخ کریم نگر)کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر ماہ شہرکے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین، معذورین،غربا،یتامیٰ میں پابندی سے وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں
اسی طرح اس ماہ بھی5/تاریخ کوصبح دفتر صفا پربدست مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب (صدر صفا شاخ کریم نگر)(80)افراد میں فی کس500 کے حساب سے ماہانہ وظیفہ تقسیم کیاگیاجملہ 40,000 روپئے تقسیم کئے گئے۔اس تقسیم وظائف کے موقع پرمولانا محمد حیدر اسعدی صاحب،حافظ مرزاخلیل اللہ بیگ صاحب،حافظ محمداسماعیل صاحب، حافظ محمد اظہر الدین صاحب کے علاوہ دیگرارا کین صفا شاخ کریم نگر موجود تھے۔
اپیل۔صفابیت المال کو ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباًدو لاکھ سے زائد روپیوں کاخرچ ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔لہٰذاصدر صفانے اہل خیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان رفاہی وفلاحی خدمات کی انجام دہی اورادارہ کے استحکام کے لئے اپنی زکوٰۃ، صدقات، عطیات، کے ذریعہ اوراپنے گھر میں موجودبے ضرورت اسکراپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔۔تعاون کے لئے رابطہ:۔9063487952/3