چیف منسٹر آندھراپردیش کی بہن شرمیلا کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں

[]

نئی دہلی: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو شرمیلا نے کانگریس پارٹی میں ضم کر دیا۔انہوں نے آج دہلی میں کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس کے قائد راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔‌

 

کھرگے اور راہل گاندھی نے کانگریس کا کھنڈوا پہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔قبل ازیں آج صبح شرمیلا نے کل ہند کانگریس کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر سونیا گاندھی راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی و گوپال سے خصوصی ملاقات کی۔

 

اطلاعات ہیں کہ شرمیلا نے ان قائدین کو اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *