امریکی الزامات بے بنیاد، مقاومتی تنظیمیں ایرانی مسلح افواج سے وابستہ نہیں، ایران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے اور سفیر سعید ایروانی نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، شام اور دیگر ملکوں میں کوئی بھی تنظیم ایرانی مسلح افواج کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ یہ تنظیمیں اپنی کاروائیاں آزادانہ طور پر انجام دیتی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوتریش اور سیکورٹی کونسل کے سربراہ نکولس ڈی ریوری ایک خط میں لکھا ہے کہ اسلامی جموری ایران حسب سابق اپنے خلاف ان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے جو اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ایران پر عائد کئے تھے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ایران ایک بار پھر تاکید کرتا ہے کہ شام، عراق اور دیگر ممالک میں سرگرم کوئی بھی گروہ ایران کی مسلح افواج سے وابستہ یا اس کے کنٹرول میں نہیں ہے بنابراین ایران ان کے اقدامات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

امریکہ خطے مخصوصا عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ایران پر بے بنیاد الزامات کا مقصد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

ایروانی نے خط کے مندرجات کو سلامتی کونسل کی دستاویزات کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *