[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ تین سالوں کے اندر موسی ریور فرنٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے۔ نئی کانگریس حکومت کے ذریعہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد میں موسیی ریور فرنٹ کے 55 کلومیٹر کو تیار کیا جائے گا۔
حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ حکام تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے موزوں ڈیزائن کا انتخاب کریں۔