[]
ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے درمیان حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ہڑتال موٹر وہیکل ایکٹ کے خلاف نہیں، ‘بھارتیہ نیائے سنہتا قانون‘ کے ’ہٹ اینڈ رن‘ اصولوں کے خلاف جا رہی ہے
نئی دہلی: ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے درمیان حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ہڑتال موٹر وہیکل ایکٹ کے خلاف نہیں کی جا رہی بلکہ پارلیمنٹ میں منظور شدہ ‘بھارتیہ نیائے سنہتا قانون‘ کے ’ہٹ اینڈ رن‘ سے متعلق اصولوں کے خلاف جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور احتجاج کر رہی ہے۔ دریں اثنا، ڈرائیوروں کے ذریعے آگزنی کئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا احتجاج ‘ہٹ اینڈ رن’ کے نئے قوانین کے خلاف ہے، جس میں سخت سزا کا انتظام ہے۔ کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے ‘ہٹ اینڈ رن’ کے قوانین کو ‘موٹر وہیکل ایکٹ’ کے حصے کے طور پر بیان کیا ہے۔ تاہم اب وزارت ٹرانسپورٹ نے اس پر وضاحت دی ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے منگل (2 جنوری) کو کہا، ’’کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر موجودہ ٹرک ہڑتال کو موٹر وہیکل ایکٹ سے جوڑا جا رہا ہے لیکن یہ غلط ہے۔ اس کا تعلق پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے نئے قانون سے ہے، وہیکل ایکٹ سے نہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ نے بھارتیہ نیائے سنہتا قانون (انڈین جوڈیشل کوڈ ایکٹ) پاس کیا ہے، جس میں ‘ہٹ اینڈ رن’ کے حوالے سے سخت دفعات موجود ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں نے صرف ان دفعات کے حوالے سے مظاہرہ کیا ہے۔ یہ قانون ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;