تلنگانہ:عوامی حکمرانی پروگرام، دو دن کی تعطیلات کے بعد فارمس کی وصولی کاآغاز،عوام کا ہجوم

[]

حیدرآباد: دو دن کی تعطیلات کے بعد تلنگانہ میں عوامی حکمرانی پروگرام کی درخواستوں کی وصولی کا آج سے دوبارہ آغازہوگیا ہے۔

انتخابی ضمانتوں کی تکمیل کے حصہ کے طورپر ریاست کی حکمران جماعت کانگریس نے درخواستوں کی وصولی کاآغاز کیا ہے۔آج دودن کی تعطیلات کے بعد درخواستوں کوداخل کرنے کا عمل شروع ہوا جہاں درخواستیں داخل کرنے کیلئے عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

اضلاع کے ساتھ ساتھ ریاست کے دارالحکومت حیدرآبادمیں بھی بیشتر مقامات پر عوام کا ہجوم دیکھاگیا۔تلگوکے ساتھ ساتھ اردو اورانگریزی میں بھی حکومت کی جانب سے داخل کردہ فارمس، خانہ پری کے بعدقبول کئے جارہے ہیں۔

ہر خاتون کو مہالکشمی اسکیم کے تحت 2,500 روپے کی ماہانہ امداد، رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو فی ایکر سالانہ 15ہزار روپے کی مالی امداد، اندرماں مکانات اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے مکان کی تعمیر کے لئے مالی امداد، 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے گروہا جیوتی اسکیم اور معمر افراد کے لئے چار ہزار روپے وظیفہ اور معذورین کے لئے 6ہزار روپے وظیفہ دیاجائے گا۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

500/- روپے میں گیاس سلنڈر دیا جائے گا۔ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔زرعی مزدوروں کو سالانہ 12ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ چیوتا اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *