[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع اراضی کے معاملہ میں شیخ پیٹ تحصیلدار انیتا ریڈی کی شکایت پر پالیر کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے ۔
پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر تین پر واقع ایک اراضی پر اوپیندرریڈی کے علاوہ اور دوسروں نے قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات کی ہیں۔ تحصیلدار کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے سابق رکن اسمبلی کے علاوہ دیگر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت
کیس درج کر کے پولیس نے چھان بین شروع کر دی ہے۔ تحصیلدار نے اس مقام کا معائنہ کرنے کے بعد شکایت درج کروائی تھی۔