حیدرآباد میں سال نو کا جوش وخروش کے ساتھ استقبال

[]

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد، سائبرآباد اور رچا کنڈہ کمشنریٹ میں سال نو کے آغاز پر عوام بالخصوص نوجوانوں نے جوش وخروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ رات12بجے ہی آتشبازی کی گئی۔

نوجوانوں نے سڑکوں پر موٹر سیکل ریالیاں نکالتے ہوئے سڑکوں پر گھومنے لگے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے۔ شہر کے مختلف کلبس، ہوٹلوں اور اداروں میں نئے سال کے استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کیک کاٹے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پولیس نے کسی بھی ناگہانی واقعہ اور حادثہ کی روک تھام کیلئے وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے تھے۔ شہر کے تمام فلائی اوورس اور ٹینک بنڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے پولیس تعینات تھی۔ اس کے باوجود پرجوش نوجوان سیکل موٹروں پر گھومتے ہوئے شوروغل مچارہے تھے۔ پرجوش نوجوانوں کا ہجوم نکلس روڈ، سکریٹریٹ روڈ بشیر باغ، باغ عامہ روڈ، خیریت آباد، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، بیگم پیٹ اور شہر کے مصروف ترین علاقوں میں دیکھا گیا۔

شدید سردی کے باوجود نوجوانوں کے جوش وخروش میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پرانا شہر کے مختلف علاقوں میں سال نو کے آغاز پر نوجوانوں میں جوش وخروش دیکھا گیا۔ حیدرآباد، رچہ کنڈہ اور سائبرآباد کے پولیس کمشنران نے رات دیر گئے حالات کا جائزہ لیتے رہے اور ڈپٹی کمشنر ان سبھی متعلقہ زونس کا دورہ کرتے ہوئے حالت کا جائزہ لے رہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *