ظالم شخص نے اپنی معصوم بچی کو جلتی ہوئی گھاس میں پھینک دیا۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

[]

حیدرآباد: ایک ظالم شخص نے اپنی 7 سال کی بیٹی کو جلتی ہوئی گھاس میں پھینک دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع کاما ریڈی کے بیرکور منڈل میں واقع برم گیڈی موضع میں آج پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق مقامی دیشائی پیٹ سائیلو کو دو بیٹیاں ہیں۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے لڑکیاں گھر میں کھیل رہی تھیں، اسی وقت ان کے مکان کے پڑوس میں رہنے والے گنگا دھر کے گھر کے قریب گھاس میں آگ لگ گئی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ سائیلو کی بیٹی نے ہی گھاس کو آگ لگائی ہے۔

 

سائیلو اس وقت نشے میں دھت تھا وہ برہم ہوگیا اور اس نے اپنی 7 سال کی بیٹی انکیتا کو برہمی کے عالم میں جلتے ہوئے گھاس میں پھینک دیا۔اس حرکت پر گنگادھر حیرت زدہ رہ گیا۔ اس نے جلتی ہوئی گھاس سے لڑکی کو بچایا تب تک اس کے دو پاؤں اور ہاتھ جل چکے تھے۔

 

ایمبولنس کو طلب کر کے لڑکی کو بانسواڑہ کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں لڑکی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *