[]
حیدرآباد _ تلنگانہ ریاست ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔جنوبی ہند کی ان ریاستوں میں درجہ حرارت میں روزبروز گراوٹ ہوتی جارہی ہے۔بیشتر مقامات پر سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر کہردیکھی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے چھوٹے بچوں، ضعیف افراداورحاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے
۔صبح تقریبا9بجے تک بھی سڑکوں پر کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کی وجہ سے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بھی متاثرہونے کی اطلاع ملی ہے۔سردی سے بچنے کیلئے لوگ سڑکوں پر آگ تاپنے کا کام کررہے ہیں۔ کہر کہ وجہ سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں کیونکہ راستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے۔شمالی ہند سے تلنگانہ کی سمت چلنے والی سرد ہواوں کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔
کمرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور میں سب سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آباد ضلع کے سوناس میں درجہ حرارت 10.8 ڈگری، نرمل ضلع کے جام میں 12.6 اور منچیریال ضلع کے نینس میں 13.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے دو دن تک چوکس رہنے کی وارننگ دی ہے۔ کھمم، نلگنڈہ، رنگاریڈی، حیدرآباد اور میدک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔
دھند کی وجہ سے سنگاریڈی ضلع میں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد ممبئی قومی شاہراہ پر بس آگے جارہی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔