[]
نظام آباد:30/ڈسمبر / روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد جناب سید وقار الدین صاحب مرحوم کے جانشین نمائندہ ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید احمد خان کے زیر نگرانی و سرپرستی میں روزنامہ رہنمائے دکن کے سوسال کی تکمیل کے بعد نیا سال 2024ء کا رنگین و بہترین دیدہ زیب وجاذب نظر کیلنڈر کا آج نظام آباد ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے ہاتھوں جدید کلکٹریٹ کمپلکس میں رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مسٹر یادی ریڈی، آرڈی او آرمور راجندر کمار، شاہنواز احمد خان شیراز انجینئرپھولانگ نظام آباد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نظام آباد ضلع سے نمائندگی کررہے اسٹاف رپورٹر روزنامہ رہنمائے دکن مسٹر احمد علی خان نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نئے سال کی پیشگی مبارکباد دی۔اور روزنامہ رہنمائے دکن کے رنگین کیلنڈر کی رسم اجرائی کے موقع پر ضلع کلکٹر نے احمد علی خان کو مسکراتے ہوئے کہاکہ سال نو 2024ء کا یہ پہلا کیلنڈر ہے جس کی میں رسم اجرائی کررہا ہوں۔ عموماً لوگ ماہ جنوری کے اختتام پر یا ماہ فروری میں نئے کیلنڈر کی رسم اجرائی کرواتے ہیں۔ رہنمائے دکن کے رنگین کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دیتے ہوئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ چیف ایڈیٹر محترمہ سرور النساء زبیدہ بیگم کی ادارت میں روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآبادجدید طرز میں بے باکانہ انداز میں خبروں کی اشاعت عمل میں لائی جاتی ہے اور روایتی انداز میں ملٹی کلر کیلنڈر کی بھی طباعت عمل میں لائی جاتی ہے۔