لوک سبھا الیکشن میں واپسی کرنے بی آر ایس کی تیاریاں

[]

حیدرآباد: حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست سے دوچار بی آر ایس، اب پارلیمنٹ کے انتخابات میں کامیابی کے حصول کیلئے زبردست تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت 3جنوری سے پارلیمنٹ حلقہ واری سطح کے جائزہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق کارگزار صدر کے ٹی راماراؤ، پارٹی کے سکریٹری جنرل کے کیشوراؤ، سابق اسپیکر ایس مدھو سدن چاری، سابق ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ، کڈیم سری ہری، پوچارم سرینواس ریڈی، جی جگدیش ریڈی، وی پرشانت ریڈی، ایس نرنجن ریڈی و دیگر اہم قائدین کی قیادت میں جائزہ اجلاس منعقد ہوں گے۔

پارٹی قیادت نے جائزہ اجلاس کو دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 3 تا12جنوری تلنگانہ بھون میں جائزہ اجلاس منعقد ہوں گے۔ سنکرانتی تہوار کے بعد پھردوبارہ جائزہ اجلاس کا آغاز ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق3 جنوری کو حلقہ پارلیمنٹ عادل آباد،4جنوری کو کریم نگر6 جنوری کو پداپلی،7 جنوری کو نظام آباد،8 جنوری کو ظہیر آباد، 9 جنوری کو کھمم، 10جنوری کو ورنگل،11جنوری کو محبوب آباد، 12 جنوری کو حلقہ لوک سبھا بھونگیر کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔

 دوسرے مرحلہ میں 16جنوری کو نلگنڈہ،17 جنوری کو ناگر کرنول،18جنوری کو محبوب نگر،19جنوری کو میدک، 20جنوری کو ملکاجگری اور 21 جنوری کو سکندرآباد اور حیدرآباد پارلیمنٹ حلقہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔

 ان اجلاسوں میں حلقہ پارلیمنٹ کے اہم قائدین، اراکین پارلیمنٹ، اسمبلی، کونسل، سابق ارکان اسمبلی، سابق اراکین پارلیمنٹ، سابق ضلع پریشد صدرنشین، سابق صدرنشینوں (کارپوریشنس) مئیرس، سابق مئیرس بلدیہ کے صدرنشین، سابق بلدیہ صدر نشین، حلقہ اسمبلی وپارلیمنٹ کے انچارجس، ضلع پارٹی کے صدور اور اہم قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *