دہلی این سی آر میں سردی اور دھند کا ستم! 60 پروازیں کے رخ تبدیل، ٹرینوں کی رفتار پر بریک

[]

آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو یوپی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شدید دھند چھائی رہی۔ پٹیالہ، امبالہ، چندی گڑھ، ہریانہ، بریلی، لکھنؤ، وارانسی اور گوالیار میں حد نگاہ 30 میٹر سے کم تھی۔

محکمہ موسمیات نے 31 دسمبر تک صبح اور رات کے دوران دہلی، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے لیے انتہائی گھنی دھند کی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے گھنی دھند میں گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹس استعمال کرنے کو کہا ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 30 اور 31 دسمبر کو ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *