[]
حیدرآباد ۔ شہر اور مضافات میںآوارہ کتوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 11 ماہ کی بچی آوارہ کتوں کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ کیسرا میں پیش آیا۔ موضع پنی گوڑہ سے تعلق رکھنے والی گیتا عمر 11 ماہ کل شام اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ پانچ آوارہ کتوں نے لڑکی پر حملہ کر دیا، حملہ میں لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی اسے علاج خانگی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا
جہاں وہ زیر علاج بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔