جاپان میں آیا 6.3 شدت کا زلزلہ، دہشت میں گھروں سے باہر نکلے لوگ، تین دن میں تیسری بار ڈولی زمین

[]

جاپانی کوریل جزیرہ میں آئے زلزلہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، لوگ اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر باہر بھاگنے لگے، حالانکہ اس زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

جاپان میں جمعرات کو زلزلہ کا تیز جھٹکا محسوس کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے کوریل جزیرہ میں آئے زلزلہ کی شدت 6.3 درج کی گئی۔ اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے، لیکن تیز جھٹکے کی وجہ سے عوام میں زبردست دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مقامی افسران کا کہنا ہے کہ فی الحال سنامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ لوگوں میں دہشت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں اب تک تین مرتبہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔

آج جب جاپانی کوریل جزیرہ میں زلزلہ آیا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ سبھی اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر باہر بھاگنے لگے۔ حالانکہ زلزلہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے، لیکن لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے کے مطابق نصف گھنٹے کے اندر یہاں دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا پہلا جھٹکا دوپہر 2.45 بجے آیا، اور پھر اس کے بعد 3.07 بجے دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.0 تھی۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ جاپان میں کچھ زیادہ ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل 26 دسمبر اور 27 دسمبر کو بھی جاپان میں زلزلہ آیا تھا۔ 26 دسمبر کو جاپان کے ایجو آئس لینڈ اور 27 دسمبر کو ہوکائیڈو میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ دسمبر ماہ کے شروع میں جنوبی فلپائن کے منڈاناؤ میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد جنوب مغربی ساحل پر سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جاپان کے مغربی اشیکاوا علاقہ میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے کچھ عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *