[]
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کورونا اور جے این.1 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر بنگلورو میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا
بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کورونا اور جے این.1 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر بنگلورو میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مفاد عاملہ کی عرضی (پی آئی ایل) سینئر ایڈوکیٹ این پی امرتیش نے دائر کی ہے اور انہوں نے اس معاملہ میں حکم امتناعی جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جسٹس آر نٹراج اور کے وی اروند کی سربراہی والی ڈیویژن بنچ نے حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر امتناعی احکامات جاری کئے گئے تو لوگ بنگلورو سے باہر چلے جائیں گے۔ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی ہدایات اور پابندیاں جاری نہیں کی ہیں اور فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے جس میں کووڈ-19 کا امکان ہو۔
کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ریاست کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی۔ مجموعی طور پر 87 افراد کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ ایک کی موت ہو گئی۔
کووڈ ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر 7262 کر دی گئی اور مثبت آنے کی شرح 1.41 فیصد رہی۔ 19 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ بنگلورو میں 80 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں اور شہر میں 380 کیسز فعال ہیں۔ ریاست میں جے این.1 ویرینٹ کے کے 34 اور بنگلورو میں 20 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;