[]
حیدرآباد: ریاستی وزیر این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ فوری طورپر راشن کارڈس جاری نہیں کے جاینگے.
آج کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرجا پالانا کے تحت وصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کے بعد ہی راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سو دنوں میں حکومت کی چھ ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا۔ اسی مقصد کے تحت 28 دسمبر سے 6 جنوری تک گاؤں اور بستیوں میں سبھائیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
اتم کمارریڈی نے کہا کہ ان میٹنگوں میں لی گئی تفصیلات کی بنیاد پر مستقبل میں سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا جائے گا۔ بغیر سفید راشن کارڈ یا سفید راشن کارڈ کے حامل افراد درخواست داخل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جلد ہی نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان سے ایک درخواست داخل کی جا سکتی ہے، جس میں تمام تفصیلات درج کی جائیں گی۔
عوام کی سہولت کیلئے اہلکار 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک بھی درخواست دہندہ کو گرام سبھا میں کسی قسم کی پریشانی کاسامناکرنانہیں پڑیگا۔اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے جس میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں رہیگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ 29 دسمبرکو کالیشورم پروجیکٹ کا معائنہ کرنے جارہے ہیں۔ دوسری طرف وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ حکام کو گرام سبھا میں موصول ہونے والی ایک بھی درخواست کو مسترد نہ کرنے کی ہدایت دی۔