[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے غزہ کے خلاف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے شدید حملہ کیا۔ صہیونی حملوں کی وجہ غزہ میں کئی بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مواصلاتی کمپنی نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کی وجہ سے غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہوگئی ہے۔
ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کی وجہ سے مواصلاتی نظام درھم برہم ہوگیا ہے تاہم کمپنی کے انجنئیرز نظام کو بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد چوتھی مرتبہ غزہ میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔