[]
حیدرآباد _ 27 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں دیڑھ سالہ لڑکی کا اغوا کرنے والی ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بہادر پورہ پولیس کی کرائم ٹیم نے لڑکی کے اغواء کے معمہ کو 5 گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے اغواء کنندہ دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون پی سائی چیتنیہ نے بتایا کہ اس کیس میں ماں اور بیٹی 62 ساله نسیم بیگم ساکن محمود نگر کشن باغ ۔ بہادر پورہ اور 32 سالہ عائشہ بیگم ساکن نواب صاحب کنٹہ فلک نما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ نسیم بیگم کو 4 بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ان تمام بچوں کی شادیاں ہوگئی ۔ تاہم نسیم بیگم کی بیٹی عائشہ بیگم لا ولد ہے۔ نسیم بیگم نے اپنی بیٹی کو کوئی لڑکی فراہم کرنے کے لئے 25 دسمبر کوکشن باغ پارک سے ایک دیڑھ سالہ لڑکی کا اغواء کر لیا۔ ماں اور بیٹی اس دیڑھ سالہ لڑکی کے ساتھ نواب صاحب کنٹہ ایک آٹو میں جارہے تھے کہ راستہ میں بہادر پورہ پولیس نے تاژین چوراہا پر انہیں گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے اغواء کی شکایت موصول ہونے کے ساتھ ہی بہادر پورہ پولیس کو تین مختلف ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا
اور تقریباً 100 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی اور پھر اغواء کنندہ ماں اور بیٹی کو تاڑ بن چوراہا پر اغواء کے 5 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں اس معصوم بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار شدہ ماں اور بیٹی کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔