غزہ میں شہید 11 سالہ بچی کی ڈائری سوشل میڈیا پر وائرل، دل دہلا دینے والا پیغام

[]

غزہ:غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 11 سال کی بچی شہید ہوگئی، جس کی ڈائری میں لکھے پیغام نے ہر کسی کو غمگین کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المغازی مہاجرین کیمپ میں رہنے والی 11 سالہ سیلا نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والی 11سالہ سیلا نے لکھا تھا کہ ہم صبح ساڑھے7 بجے اٹھے مگرناشتہ نہیں ملا، دیگربچوں کے ساتھ کھیلا بھی مگر ہمیں ناشتہ نہیں ملااور ہم بھوکے رہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلا کے ساتھ کھیلنے والے دیگر بچے بھی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب حماس میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ اب تک اسرائیل کی وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی زمینی اور فضائی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار 674 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں 115 مساجد شہید ہوئیں، 65 ہزار گھر مکمل تباہ اور 3 لاکھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج کے حملوں میں 3 چرچ، 23 اسپتال، 200 ہیلتھ سینٹرز اور کلینک تباہ ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 311 افراد اور 103 صحافی شہید ہو گئے، غزہ میں 7 ہزار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جن کے بچنے کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *