اگر آپ نے یہ نہیں کیا تو گوگل آپ کے جی میل اور یوٹیوب اکاؤنٹس برخواست کر دے گا

[]

نئی دہلی: چند ہفتے پہلے گوگل نے اپنی غیر فعال اکاؤنٹ پالیسیوں میں ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق کمپنی ایسے تمام گوگل اکاؤنٹس کو حذف (ڈیلیٹ) کرنا شروع کردے گی جو کم از کم دو سالوں سے استعمال نہیں ہوئے یا سائن اِن نہیں ہوئے ہیں۔

یہ کام خودکار طریقہ سے انجام پاجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق گوگل، اب صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے اکاؤنٹس کو خود بخود ڈیلیٹ ہونے سے روک سکیں۔

گوگل کی نئی پالیسی صارف کی حفاظت کو ترجیح دینے اور غیر فعال اکاؤنٹس کو برقرار رکھنے کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں، گوگل نے بتایا کیا کہ نئی پالیسی دسمبر 2023 سے لاگو ہوگی۔ کمپنی 8 ماہ پہلے سے انتباہی ای میلز بھیج رہی ہے تاکہ ان صارفین کو خبردار کیا جا سکے جن کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ ہوجانے کا خطرہ ہے۔

اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ برخواست ہوتا ہے تو ذخیرہ کردہ تمام مواد پر بھی اثر پڑے گا جن میں جی میل، گوگل ڈاکس، گوگل ڈرائیو، گوگل کیلنڈر، یوٹیوب اور گوگل فوٹوز شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لاوارث اکاؤنٹس کے ہیک ہونے خطرہ بہت زیادہ ہے۔ ایک بار آپ کا غیرفعال اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو اس سے شناخت کی چوری سے لے کر اسپام بھیجنے تک کسی بھی چیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ غیر فعال اکاؤنٹس کو حذف کرنے سے اس قسم کے حملوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

گوگل نے یقین دلایا ہے کہ نئی پالیسی صرف ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی اور اسکولوں یا کاروبار یا تنظیموں کے اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی۔

اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کیسے فعال رکھیں؟

اگر آپ کے پاس بھی کوئی ایسا گوگل اکاؤنٹ ہے جو مہینوں سے استعمال نہیں ہوا ہے تو آپ اسے برخواست ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں؟

سب سے پہلے اس اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں جسے آپ نے تقریباً 2 سال سے نہیں کھولا ہے۔ یہاں کچھ اقدامات دیئے جارہے ہیں جو آپ کو اپنے اکاؤنٹس کو فعال رکھنے میں مدد کریں گے۔

ای میل پڑھنا یا بھیجنا، گوگل ڈرائیو استعمال کرنا، یوٹیوب ویڈیو دیکھنا، گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا، گوگل سرچ کا استعمال، کسی تیسرے فریق ایپ یا سروس میں سائن ان کرنے کے لیے گوگل کے ساتھ سائن ان کا استعمال کرنا۔

یہاں تک کہ اگر آپ نے اپنا گوگل اکاؤنٹ دو سال سے استعمال نہیں کیا ہے تب بھی گوگل آپ کا اکاؤنٹ حذف نہیں کرے گا اگر آپ نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اوپر بتائے گئے کاموں میں سے کوئی ایک بھی کام کرلیا ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *