[]
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔روزانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے اور کہر بھی دیکھی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔صبح 8بجے تک بھی سورج نہیں نکل رہا ہے۔
کہر کی وجہ سے سڑک حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے منیم علاقہ میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔
متحدہ عادل آباد کے آصف آباد، گنے دھری،بازرہتنور اورنرمل میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا۔ساتھ ہی سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
اس علاقہ میں 7.5ڈگری درجہ حرارت درج کیاگیا۔دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادمیں درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔