علیگڑھ میں مسجد کی دیوار پر اشتعال انگیزنعرے تحریر (ویڈیو)

[]

علیگڑھ: علیگڑھ پولیس نے پیر کے روز کہا کہ اس نے پرانے شہر کی مسجد کی ایک دیوار پر لکھے ہوئے قابل اعتراض نعروں کے سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کو تلاش کررہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) ایم شیکھر پاٹھک نے کہا کہ اتوار کے روز نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ مسجد دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک حساس علاقہ میں واقع ہے۔

مسجد کی دیوار پر نعرے تحریر کرنے کی خبر عام ہونے کے ساتھ ہی ہفتہ کی رات لوگ اس مقام پر کثیر تعداد میں جمع ہوگئے جس کے نتیجہ میں کسی بھی کشیدگی کی روک تھام کیلئے پولیس کو سینئر عہدیداروں کو بھیجنا پڑا۔

دونوں برادریوں کی مدد سے اس معاملہ کو سلجھایا گیا۔

آن لائن نمودار ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں چند نامعلوم افراد کو مسجد کی دیوار پر نعرے لکھتے ہوئے اور اشتعال انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *