خواتین کا مفت بس سفر اسکیم ریاستی حکومت کا لاجواب کارنامہ

[]

آر ٹی سی پراپرٹی عوامی اثاثہ جات قبضہ کرنے پر سخت کارروائی،

خواتین کا مفت بس سفر اسکیم ریاستی حکومت کا لاجواب کارنامہ

آرمور میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کا بس اسٹینڈ کا اچانک معائنہ

آرمور : 25/ ڈسمبر ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) آر ٹی سی پراپرٹی عوامی اثاثہ جات ہیں اس پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار آرمور میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کیا۔ ریاستی وزیر نے آج آرمور بس اسٹینڈ کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائیگا اور جہاں ضرورت ہو وہاں نئے ڈپوز قائم کئے جائیں گے۔ پچھلی حکومت کے دور میں آر ٹی سی جائیدادوں کی لیز کا بہت جلد جائزہ لیں گے اور جہاں بھی آر ٹی سی کی پراپرٹی پر قبضہ ہوا وہاں حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے

 

اور عنقریب دو ہزار نئے بسیں خرید کر تمام ڈپوئوں کو بھیجی جائینگی۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ جہاں بھی آر ٹی سی کے بقایاجات ادا شدنی ہیں نوٹس بھیج کر وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے خواتین کے بسوں میں مفت سفر کی سہولت کو ریاستی حکومت کا لاجواب کارنامہ قرار دیا۔ اس سے ابھی تک ریاست بھر میں 4 کروڑ خواتین نے استفادہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ضمانتی اسکیمات کے متعلق 28 تاریخ سے ریاستی حکومت پراجا پالانا پروگرام شروع کررہی ہے۔ جو بھی اہل ہیں وہ چار ضمانتوں کیلئے گرام سبھا اور وارڈ سبھا میں درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

 

اس موقع پر ریاستی وزیر نے مفت سفر کے بارے میں بس اسٹینڈ میں خواتین و لڑکیوں سے بات چیت کی۔ قبل ازیں آرمور حلقہ کانگریس انچارج ونئے کمار ریڈی نے ریاستی کا شاندار استقبال کیا۔ اس پروگرام میں شیخ آصف، میر رحمت علی ماجد، محمود علی، اقلیتی ٹاؤن صدر محمد حبیب، عبدالفہیم و دیگر موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *