[]
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع کریمنگرکے رامنچا موضع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
صبح گھرسے نکلنے والی خاتون اوراس کی بیٹی انجلی و تنو شری کی نعشیں موضع کے کنویں سے دستیاب ہوئیں۔ پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر نعشوں کو باہرنکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے کریمنگرکے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ انھوں نے اجتماعی طورپرخودکشی کرلی انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔