تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد کوویڈ سے متاثر

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ کے معاملات میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ درج کیاگیا ہے۔

کوویڈ کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے پیش نظرریاست میں چوکسی اختیارکی جارہی ہے۔

اسی دوران ضلع جئے شنکربھوپال پلیمیں ایک ہی خاندان کے 5ارکان کوویڈ سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے گنگاپورم میں دو دن پہلے ایک ضعیف شخص اس مرض سے مثبت پایاگیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس کے دیگر ارکان خاندان بھی معائنے کرنے پر کوویڈ سے متاثرپائے گئے کیونکہ ان میں اس وبا کی نئی شکل کی علامات پائی گئی تھیں۔

اس خاندان کو حکام نے الگ تھلگ رکھا اوران کے نمونوں کو جانچ کے لئے بھیجاگیاجس پر پتہ چلا کہ یہ افراد کوویڈ کی نئی شکل جے این ون سے متاثر پائے گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *