[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کی خبریں رپورٹ کرنے والے صحافیوں پر حملوں میں شدت لائی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوز ایجنسی فلسطین الرائ کے نائب ایڈیٹر احمد جمال المدہون کو غزہ میں گذشتہ رات صہیونی طیاروں نے بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔
فسلطینی وزارت اطلاعات نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں اب تک مجموعی طور پر 101 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے گذشتہ روز فلسطینی وزارت اطلاعات نے غزہ کے قصبے الشجاعیہ میں فلسطینی نامہ نگار محمد ابوہویدی کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔