چلتی بس کا ٹائر نکل گیا۔ ہنمکنڈہ ضلع میں دلخراش حادثہ

[]

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں چلتی بس کا ٹائر نکل گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حضور آباد سے ہنمکنڈہ جارہی تھی۔

 

خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ حادثہ کے وقت سامنے سے کوئی گاڑی نہیں آرہی تھی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ حادثہ کریمنگر ورنگل نیشنل ہائی وے پر ایلکاترتی کے مضافات میں پیش آیا، جیسے ہی بس کا پچھلا ٹائر نکل گیا زور کی آواز آئی اور مسافرین خوفزدہ ہو گئے۔

 

ٹائر نکلتے ہی بس سڑک کی ایک جانب آگئی بعض مسافرین کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مسافرین کے مطابق ڈرائیور نے بس کو فوری قابو میں کر لیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوورلوڈ کی وجہ سے

 

بس کا ٹائر نکل گیا 55 مسافرین کی بس میں گنجائش ہے جبکہ بس میں 80 مسافرین سوار تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *