فوجی اتحاد کی تشکیل بحیرہ احمر کے بحران کا حل نہیں، عبداللہیان

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں فلسطین کے بارے میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کئی دہائیوں سے عالمی برادری کے لئے قابل توجہ مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد دلیل ہے کہ ایران فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے میں کوئی موثر کردار ادا نہیں کیا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی سربراہی میں فوجی اتحاد کی تشکیل فلسطینی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس کے بجائے غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کو فلسطینی بے گناہ عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *