[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز جارحیت کرتے ہوئے مختلف طبی مراکز، مساجد، سکولوں اور رہائشی مکانات پر حملہ کررہی ہیں۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق صہیونی دہشت گرد فورسز نے فلسطین الیوم کے دفتر کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے دنیا کو بے خبر رکھنے کے لئے صہیونی فورسز میڈیا کے نمائندوں اور اداروں کو خصوصی ٹارگٹ بنارہی ہیں۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے فلسطین الیوم کے دفتر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے دفتر پر عمدا اور جان بوجھ کر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ کے حالات کے بارے میں دنیا کو باخبر ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ فلسطین الیوم نے اپنے اخلاقی اور صحافتی فرائض کو ادا کرتے ہوئے غزہ کے حالات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔