تبدیلی کے لیے پارٹی میں پیشہ ور افراد کا خیرمقدم: کانگریس

[]

سیاست سے زیادہ طاقتور تبدیلی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اگر ہم سماج میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کانگریس نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد سے سیاسی عمل میں شامل ہوکر اپنی بات رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو کانگریس میں شامل ہو کر سماجی تبدیلی، جامع سماج اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دینا چاہئے ۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا، سپریہ شرینیت اور پروفیشنل کانگریس کے سربراہ پروین چکرورتی نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہئے اور ملک کو درپیش چیلنجزپر قابو پانے کے لئے کانگریس پارٹی کو اپنا تعاون دینا چاہئے۔

مسٹر چکرورتی نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی آج کی میٹنگ میں مقررین نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے کہا ہے کہ پیشہ ور افراد کو کانگریس سے جوڑنے کی ان کی پہل منفرد ہے۔ اس کے پیش نظر پروفیشنل کانگریس کی تنظیم نو کرکے اس میں سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے ۔ کانگریس اس کے لیے تجدید اور احیاء شدہ رکنیت کی مہم شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کے لیے مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد کو شامل کرنے کے لیے مہم شروع کریں گے۔ اس سے نہ صرف یاترا کے دوسرے مرحلے کے لیے پیشہ ور افراد کو راغب کیا جائے گا بلکہ مختلف پیشوں کے لوگوں کو کانگریس میں نمائندگی کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پروفیشنل کانگریس کی تشکیل نو کی گئی ہے جس میں بزنس، آرٹ اینڈ کلچر، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی، کھیل، گیگ اکانومی اور سیلف ایمپلائمنٹ سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد شامل ہوں گے۔

کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے کہا، “سیاست سے زیادہ طاقتور تبدیلی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اگر ہم سماج میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہیے پارٹی انہیں پورا احترام دے گی جس طرح سے کانگریس پہلے پیشہ ور افراد کو اہمیت دیتی رہی ہے۔”

انہوں نے کہا، ‘اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ نفرت کا واحد جواب محبت ہے، تو آپ پروفیشنل کانگریس کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاست میں عام لوگوں کے لیے جو دروازے بند ہو چکے ہیں وہ پیشہ ور کانگریس کھولے گی۔ اس کے ذریعے آپ کسانوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ جڑیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *