"امریکی اتحاد" کے خلاف صنعاء میں عظیم الشان ریلی، کسی بھی قسم کی حماقت کا سختی سے جواب دیا جائے گا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صنعا میں “اسرائیلی جہازوں کا حمایتی اتحاد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا” کے عنوان سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

شرکائے ریلی کے بیانئے میں کہا گیا کہ یمن پر کئے جانے والے ہر حملے کا بھرپور دیا جائے گا اور یمن کے غیور عوام امریکیوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ براہ راست جنگ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ریلی کے بیانئے میں زور دے کر کہا گیا کہ ہم اس اتحاد کا خفیہ یا اعلانیہ حصہ بننے والے ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ یمنی قوم اور اس کے فلسطین کی حمایت میں اپنائے گئے موقف کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مظاہرین نے ببانگ دہل اعلان کیا کہ ہم لبنان میں حزب اللہ کے غیور جوانوں کے اسرائیل شکن آپریشن کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس آپریشن نے قابض صیہونیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *