[]
حیدرآباد: حیدرآباد میں گذشتہ سال کے مقابل سال2023 میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ رواں برس زائد از24821 کیسس درج کئے گئے جبکہ گزشتہ سال2022میں درج کیسوں کی تعداد24,2207 تھی۔
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے آج یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال، سزا دلانے کی شرح بڑھ کر20 فیصد ہوگئی ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم کے کیسوں میں مجموعی طور پر 12 فیصد تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
سال2023 میں خواتین کے خلاف جرائم کیسوں کی تعداد2,775رہی جبکہ گذشتہ سال2022 میں ان کیسوں کی تعداد2484 درج کی گئی تھی۔ رواں سال عصمت ریزی کیسوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ سال 2023 میں عصمت ریزی کے403 کیس درج کئے گئے جبکہ گذشتہ سال ان کیسوں کی تعداد336 تھی۔
انہوں نے کہا کہ امسال پوکسو کیس میں 12فیصد کی کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال 428 مقدمات کے برخلاف رواں سال پوکسو کے 337 کیس درج ہوئے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس سربراہ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سال2023 میں سائبر کرائم میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔
جاریہ سال سائبر کرائم کے 2735 کیس درج ہوئے جبکہ گزشتہ سال2249 کیس درج ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی جرائم کے تمام معاملات میں 16فیصد اور جسمانی جرائم کے سنگین واقعات میں 39فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔
سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے تمام پراپرٹی جرائم واقعات میں 9فیصد پراپرٹی کے سنگین جرائم کے واقعات کی شرح میں 8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔