[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعرات کو چھتیس گڑھ سے بجلی کی خریداری اور بھدرادری اور یادادری تھرمل پاور پروجیکٹوں میں سابقہ بی آر ایس حکومت کے ذریعہ مبینہ بدعنوانی کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔
حکومت کی جانب سے وائٹ پیپر پیش کرنے کے بعد توانائی کے شعبے پر بحث کے دوران بی آر ایس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر توانائی جگدیش ریڈی کے ایوان میں دیے گئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے اسمبلی میں یہ اعلان کیا۔