[]
چمولی۔(اتراکھنڈ): دریائے الکنندہ کے کنارے نمامی گنگے پراجکٹ میں برقی ٹرانسفارمر حادثہ میں 15 افرادہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ مہلوکین میں ایک پولیس والا اور 3 ہوم گارڈ شامل ہیں۔
چمولی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ عہدیدار این کے جوشی نے کہا کہ پولیس منگل کو دیر گئے پراجکٹ سائٹ پر کام کرنے والے ایک شخص کی برقی شاک لگنے سے موت کی رپورٹ تیار کرنے وہاں گئی تھی۔ اُس وقت اسی مقام پر برقی رو دوڑ گئی۔
پولیس ملازمین اور وہاں جمع بھیڑ اس کی زد میں آگئی۔ 15جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس(لا اینڈ آرڈر) وی مروگیشن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔
زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں شریک کرایا گیا اور بعض کو ذریعہ ہیلی کاپٹر ایمس۔ رشی کیش لے جایا گیا۔ چیف منسٹر پشکرسنگھ دھامی نے انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ ظاہر کیا اور مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم دے دیا۔