[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے غزہ کے شہر جحرالدیک میں مزاحمتی فورسز اور قابض صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے وسطی غزہ کے علاقے المغرافہ میں قابض فوج کی دو گاڑیوں کو ٹینڈم میزائل سے نشانہ بنایا۔
تاہم اس دوران صیہونی فوج کے توپ خانے نے شیخ رضوان کے علاقے پر شدید گولہ باری کی اور غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ پر بھی فضائی بمباری کی گئی۔
دوسری جانب مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کی لڑائی میں اس کے 29 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔